اہل ایمان کے دلوں میں دہشت گرد کیلئے بھی رحم ہوتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے الفاظ سے دنیا پر اللہ اوراسکے رسولﷺ پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر نعیم راشد کی اہلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نعیم راشد کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔
نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہئیے۔ 1/2 https://t.co/DHbaVqCe8S
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ یہ عقیدہ بھی کھل جانا چاہئیے کہ اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اورمحبت سے آشنا کرتا ہے کہ وہ خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال رکھتے ہیں۔
یہ عقدہ بھی کھل جانا چاہئیے کہ اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے کہ وہ خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال رکھتے ہیں۔ 2/2 https://t.co/OS0XSLMKBG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019
واضح رہے کہ نعیم راشد کی بیوہ نے مقامی رپورٹرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوہر اوربیٹے کی شہادت نے مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ ان کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو گیا ہے جب کہ مجھے اب حملہ آور پرترس آتا ہے کہ اس کے دل میں پیارکی جگہ نفرت تھی، اوروہ ہماری طرح اطمینان اورسکون محسوس نہیں کرسکتا تھا، میں یقینی طورپراپنے شوہراوربیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہوں۔