حمزہ علی عباسی فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف میدان میں آگئے

راچی: معروف اداکار حمزہ علی عباسی بھی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف دھرنے کے خلاف میدان میں آگئے۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فضل الرحمان ناموس رسالت ﷺ اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ اُن کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں۔ آخر کیوں ؟

اداکار نے تنقید کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان اقتدار میں سے حصہ چاہتے ہیں اس کے باوجود جانتے بوجتے ہوئے بھی لوگوں کو گمرہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللہ پاک ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت اور پیسے کے دم پر بے وقوف بناتے ہیں، کیا منظر ہے کہ پی پی پی، (ن) لیگ، فوج اور عمران خان سے خائف لوگ جو خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں اور فضل الرحمان کی ریلی کی تائید کررہے ہیں تاکہ اپنا مستقبل بچاسکیں یا احتساب سے تھوڑی فرصت پاسکیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے