دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے ماڈل و ٹی وی اسٹارشادی سے قبل دوسرے بچے کی خواہاں
نیویارک : دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی امریکی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر اپنے فیشن، معاشقوں و انداز کی وجہ سے یوں تو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے وہ اپنے پارٹنر ریپر و گلوکار تریوس اسکاٹ سے علیحدگی کی وجہ سے خبروں میں تھیں۔
ابھی کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کے درمیان علیحدگی کی مکمل تصدیق بھی نہ ہوئی تھی کہ ماڈل نے مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کرکے سب کو حیران کردیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کایلی جینر کے ہاں فروری2018 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد رواں برس جولائی میں ماڈل نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔لیکن کایلی جینر اور تریوس اسکاٹ کی شادی تاحال نہ ہوسکی البتہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔کایلی اور تریوس 2017 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کی ایک بچی بھی ہے-
تاہم اب ایک بار پھر کایلی جینر نے بچے پیدا کرنے کی خواہش کرکے سب کو حیران کردیا، ساتھ ہی ان کے مداحوں کو اس بات کی امید بھی ہوئی کہ ماڈل اور تریوس اسکاٹ کے تاحال تعلقات ہیں۔امریکی میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق حال ہی میں کایلی جینر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کھل کر بات کی اور کہا کہ بچے پیدا کرنے جیسا احساس اور کسی احساس میں نہیں۔کایلی جینر نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی بچی ابھی ایک سال کی ہے، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی بھی پیدائش ہو۔
ٹی وی اسٹار نے مداح کو جواب دیا کہ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ہاں مزید بچوں کی پیدائش ہو، تاہم وہ فوری طور پر بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ماڈل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی اسٹورمی کے بہن کا نام بھی سوچ رکھا ہے۔