ایف اے ٹی ایف کا فروری 2020 تک پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے اسے آئندہ برس تک ‘گرے لسٹ’ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے صدر نے اجلاس کے اختتام پر اس بات کا اعلان کیا کہ فروری 2020 تک پاکستان اسی فہرست میں رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی ‘بلیک لسٹ’ میں شامل کرنے کی کوششیں کی گئی تھی، تاہم یہ تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ایف اے ٹی ایم نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے