4 نومولود بچوں نہ آکسیجن نہ ملنے کے باعث تڑپ تڑپ کر جان دیدی،والدین پر غشی کے دورے

جیکب آباد:سندھ کے شہر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود بچے آکسیجن وارڈ میں رکھے گئے تھے اور آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ورثا نے اسپتال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے، انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔نجی اسپتال انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ آکسیجن ختم ہونے کے بعد بچوں کو دوسرے سلنڈر پر منتقل کررہے تھے کہ اسی دوران بچے چل بسے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے