پی ٹی آئی حکومت کی پہلی بڑی کامیابی ،عمران خان نے پوری پاکستانی قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کام یاب ہوگئی ہے۔ ، برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 18.5 فیصد کمی ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہو چکا ہے وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بہتری سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جاری خسارے میں کمی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ جاری ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے