مہنگی دوائیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد: مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ملک گیرکریک ڈاون شروع کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصرکیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹروں کو عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق انسپکشن کی تربیت فراہمی کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام الناس کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ادویات کی منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوںکے خلاف ملک گیرکریک ڈاون کا آغازکردیا گیا ہے۔
ادھر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ادویات کی منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کیخلاف ملک گیرکریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔ بعد ازاں میڈیکل ایجوکیشن بارے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے حکومت نے متعدد اصلاحات و مشکل فیصلے کئے ہیں۔
مزیدبرآں فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز نے ملتان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پوری ہول سیل مارکیٹ کو سیل کردی، ڈرگ لاین فارما ہول مارکیٹ میں بلڈپریشرکی دوائی ایڈالٹ 20کی ڈبی 170کی بجائے 1200میں فروخت ہو رہی تھی، ایڈالٹ ایل اے30 کی ڈبی 457 کی بجائے 1900 روپے جبکہ، ایسیٹا زولومیڈکی ڈبی 62 روپے کی بجائے 1350 روپے میں فروخت ہو رہی تھی