پاکستان اہم ترین ممالک کی فہرست میں شامل ، 2024میں کونسے ممالک میں شامل ہو جائے گا ؟ عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
نیویارک : عالمی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ 2024ء تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78 اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا اور کہا کہ سال 2024ء تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا، یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78 اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔بلومبرگ نے کہا کہ نئے ممالک میں ترکی، سعودی عرب، میکسیکو شامل ہیں جبکہ
اسپین، پولینڈ، کینیڈا اور ویتنام لسٹ سے خارج کردئیے گئے اور امریکا، چین، جاپان، یو کے، بنگلادیش، ملائیشیا، روس ، برازیل و دیگر شامل ہیں