حریم شاہ کو گرفتار کیے جانے کا امکان
لاہور :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو وزارت خارجہ میں ویڈیوز بنانے پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹک سٹار حریم فاروقی کی وزارت خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو نے ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ماڈل اور حکومتی شخصیات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ماڈلز کی اہم سرکاری اداروں تک رسائی ناقابلِ برداشت ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے نہ صرف ٹک ٹاک سٹار کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بلکہ صارفین نے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا بھی کہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی گرفتاری سے سب کو پیغام ملے گا کہ اہم سیاسی اداروں کو کوئی بھی شخص تفریحی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔
اس حوالے سے ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنے والے شخص کو اسی وقت گرفتارکرکے جیل میں ڈالاگیااورمقدمہ درج کیاگیا. آج حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفترکے حساس ترین کمرے میں ٹک ٹاک وڈیو بنائی.اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون کا ڈبل سٹینڈرڈ عوام کا منہ کب تک چڑاتا رہے گا۔
ڈپٹی کمشنرچارسدہ کی کرسی پربیٹھنےوالےشخص کو اسی وقت گرفتارکرکےجیل میں ڈالاگیااورمقدمہ درج کیاگیا. آج حریم شاہ نےوزارت خارجہ کے دفترکےحساس ترین کمرےمیں ٹک ٹاک وڈیوبنائی.اب دیکھنایہ ہےکہ قانون کاڈبل سٹینڈرڈعوام کامنہ کب تک چڑاتا رہے گا.#HareemShah pic.twitter.com/6jhRgzwImH
— Sabih Ul Hussnain (@SabihUlHussnain) October 23, 2019
ایک صارف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب یہ کام ٹھیک نہیں ہے۔
@ImranKhanPTI Khan Sahab this is not fair 😕#HareemShah pic.twitter.com/JC4WnFaoAe
— ShaistaPTI (@shaistaPTI84) October 23, 2019
ایک صارف نے کہا کہ جو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم کو محفوظ نہیں کر سکتے وہ ملک کی کیا حفاظت کریں گے؟
They can't even keep the committe room of foreign ministry safe…how will they keep this whole country safe???#HareemShah pic.twitter.com/7zI50zgmeF
— Asad Khan (@I_asad_khan) October 23, 2019