شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی کے گردے اورمثانے میں پتھری کی تشخیص ،ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈ یکل بورڈ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیاگیا۔ طبی معائنے کے دوران شاہد خاقان عباسی کے مثانے اورگردے میں پتھری کی تصدیق ہوئی ہے۔سابق وزیر اعظم کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تصدیق کے بعد نہیں نجی ہسپتال میں منتقل کردیا جائیگا اور ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نوازشریف، آصف زرداری ،خورشید شاہ بھی طبیعت خراب ہونے پرمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے