پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالنے نہیں دینگے،چین نے بھارت اور امریکہ پر واضح کردیا

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ریاستوں کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فورم کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں ایشائی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاؤ وین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین ایف اے ٹی ایف کو کسی ایک ملک کی جانب سے سیاست کی نظر کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کچھ ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتے ہیں ان کے کچھ سیاسی مفادات ہیں اور چین ان کے خلاف ہے۔

پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کا راستہ روکا، ہم نے بھارت اور امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ہم یہ نہیں کرسکتے یہ ایف اے ٹی ایف کے مقصد سے ماورا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا مقصد کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے حمایت فراہم کرنا تھا

، پاکستان موثر طریقے سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہا ہے اورچین دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور نظام کو مضبوط بنانے میں اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔چینی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ایف اے ٹی ایف اراکین کو چاہیے کہ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے