موجودہ چیف جسٹس کب ریٹائرہونگے؟تاریخ سامنے آگئی
اسلام آباد:چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، ان کی جگہ سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد21 دسمبر کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے اور یکم جنوری 2020 کو سینئر ترین جج جسٹس مامون الرشید شیخ گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھائیں گے۔
ان کے ساتھ دوسرے جج جسٹس شاہد مبین بھی31 دسمبر کو ہی ریٹائر ہوںگے ان دونوں کی ریٹائرمنٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی سیٹوں کی تعداد بڑھ کر18ہوجائے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے یکم جنوری کو بننے والے چیف جسٹس مامون الرشید شیخ بھی3 ماہ بعد 18 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے، ان کی جگہ اس وقت کے سینئر موسٹ جج جسٹس قاسم خان 19 مارچ 2020 کو حلف اٹھائیں گے۔