آدھا کلو سونے اور ہیروں سے بنا اسمارٹ فون: قیمت ایک کروڑ روپے
سان فرانسسکو: اگر یہ دنیا کا سب سے قیمتی اسمارٹ فون نہیں تو بھی اس کی قدر کسی بھی طرح کم نہیں کیونکہ اس فون پر نصف کلوگرام سونا چڑھایا گیا اور 137 قیمتی ہیرے جڑے گئے ہیں ۔ فون کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی رقم میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔
کیویئر کمپنی نے آئی فون الیون کو اپنے لحاظ سے سونے اور ہیروں سے مزین کیا ہےاور فون کو سولاریئس کا نام دیا ہے۔ کیویئر کمپنی نے اس فون کو بطور کلیکٹر آئٹم پیش کیا ہے۔ یہ کمپنی اس سےقبل بھی عام فون کو قیمتی دھاتوں اور ہیرے جواہرات میں لپیٹ کر فروخت کے لیے پیش کرتی رہی ہے جس کی بنا پر اسے لگژری آئیٹم بنانے والی کمپنی کا درجہ حاصل ہے۔