ناشپاتی کے بہترین فوائد جو کئی امراض سے بچاتے ہیں

لندن: بزرگ کہتے ہیں کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھائیں کیونکہ اس سے ہرقسم کی توانائی اور بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ اسی زمرے میں ناشپاتی بھی کسی سے کم نہیں جو اپنے زبردست خواص کے باوجود اب تک نظر انداز کی جاتی رہی ہے۔

اپنی غذائیت کی وجہ سے مغرب میں ناشپاتی کو توانائی کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ذائقے کے ساتھ ساتھ ان میں ہر طرح کے ضروری غذائی اجزا بھی شامل ہیں۔ ذیل میں ناشپاتی کے اہم فائدے پیش کئے جارہے ہیں۔
غذائیت سے بھرپور

دنیا بھر میں ناشپاتی کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں وٹامن سی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ امریکی غذائیت کے ڈیٹابیس میں ماہرین نے پوٹاشیئم، وٹامن کے، تانبے، میگنیشیئم اور بی اقسام کے تمام وٹامن کے لیے ناشپاتی کو سرِ فہرست تکھا ہے۔ اسی لیے ناشپاتی خرد غذائی اجزا یعنی مائیکرونیوٹریئنٹس کا ایک بیش بہا خزانہ ہے۔

بھوگ بھگائے اور شوگر سے بچائے

سیب اور ناشپاتی میں ریشے دار (فائبر) اجزا پائے جاتے ہیں اور اس کی بنا پر وہ خون میں شکر کی مقدار کو معمول پر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناشپتی کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس مرض کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔ اب ناشپاتی کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانے سے انسان سیر ہوجاتا ہے اور بھوک نہیں لگتی۔ اسی بنا پر ناشپاتی بسیار خوری سے نجات دلاتی ہے۔

فائٹونیوٹریئنٹس اور ناشپاتی

ناشپاتی میں فائٹو نیوٹریئنٹس کی بہتات ہوتی ہے جن میں بہت سے مفید فلے وینوئڈز شامل ہیں۔ طب میں فلے وینوئڈز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پورے جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بدن میں فری ریڈیکلز کی افزائش کو روک سکتے ہیں۔

مختصراً یہ کہ یہ تمام اجزا دل کے امراض، ذیابیطس، اندرونی جلن اور کینسر وغیرہ کو روکتے ہیں۔

ناشپاتی وزن گھٹائے

ایک درمیانے درجے کی ناشپاتی میں صرف 100 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ اس میں موجود فائبر کافی دیر تک بھوک کو دبائے رکھتی ہے۔ ناشپاتی میں بعض ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو وزن کو بڑھنے نہیں دیتے اور کم کیلوریز چکنائی جمع نہیں ہونے دیتی۔

ایک تجربہ ہی کرکے دیکھ لیجئے کہ دوپہر کے کھانے میں ناشپاتی استعمال کیجئے تو اول آپ کم کھائیں گے اور دوم دوسری مرتبہ بھوک بھی دیر سے لگے گی۔ اپنے انہی خواص کی بنا پر ناشپاتی کو تمام پھلوں میں ایک اہم درجہ حاصل ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے