رہائی کے بعدنوازشریف کا سابق وزیراعظم کا سٹیٹس بحال،پروٹوکول بھی فراہم کردیا گیا
اسلام آباد: جیل سے رہائی کے بعدنوازشریف کا سابق وزیراعظم کا اسٹیٹس بحال کردیا گیا۔ نوازشریف کو بطور سابق وزیراعظم مکمل سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔نواز شریف کے گھر جاتی امرا پر سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک گارڈ، پائلٹ اور ایلیٹ فورس کی گاڑی فراہم کردی گئی