ٹرمپ حکومت کے امریکی عدلیہ پر حملے تباہ کن ہیں، فیڈرل جج

واشنگٹن: امریکاکے فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی عدالتی فیصلوں پر تنقید تباہ کن ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی جج فریڈمین نے کہا کہ امریکی صدر اپنی مرضی کےخلاف ہرفیصلےپرتنقیدکررہے ہیں، قانونی فیصلوں اورججزپر ان کی باربارتنقیدتباہ کن رویہ ہے۔

جج فریڈمین نے کہا کہ ٹرمپ اپنی مرضی کےخلاف فیصلہ دینےوالےجج کی مذمت بھی کردیتےہیں، وہ کئی معاملات میں عدالتوں اورنظام انصاف کورکاوٹ سمجھتےہیں، وہ ججز اور عدالتوں پرتنقیدسےتباہ کن بیانیےکوفروغ دےرہےہیں، جس سےقانون کی حکمرانی پرعدم اعتمادبڑھ رہا ہے۔
فریڈمین نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ پرحملہ کرنےکےبہت گہرےاثرات پڑرہےہیں، ٹرمپ انتظامیہ مقدمات ہاری ہےتو اس کا سبب یہ نہیں کہ ججز کلنٹن یااوباما کے حامی ہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ قانون اور آئین پسندججزکی عدالتوں سےمقدمات ہاری ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے