کھیلوں میں بھی پاکستان سے ٹکر لینا بھارت کو مہنگا پڑنے لگا
نئی دہلی: کھیلوں میں بھی پاکستان سے ٹکر لینا بھارت کو مہنگا پڑنے لگا۔
انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی پر غیراعلانیہ پابندی کے باعث ورلڈ ہاکی سیریز فائنلز کا بھونیشور میں انعقاد بھی خطرے میں پڑگیا، یہ ایونٹ جون میں ہونا ہے تاہم انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تمام ممبر ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت میں اسپورٹس ایونٹس کے حوالے سے تمام بات چیت فوری طور پر روک دیں۔
واضح رہے کہ یہ ہدایت پاکستانی پلیئرز کو بھارت میں منعقدہ ایک شوٹنگ ایونٹ میں شرکت کیلیے ویزے نہ دینے پر جاری کی گئی۔
آئی اوسی نے واضح کیا کہ جب تک بھارت تمام ایتھلیٹس کو ویزوں کے اجرا کی ضمانت نہیں دیتا وہ کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرے گا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔