مریم نواز نے عمران خان کی راتوں کی نیند اُڑا دی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہوا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے حالات بہتر سے بہتر ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے لیے بھی حالات بہتر ہوتے جار ہے ہیں۔ عمران خان کا ایک ہی نعرہ تھا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا لیکن اب اُن کو کہا گیا ہے کہ آپ کسی کو گرفتار نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان ابھی تک اسلام آباد بیٹھے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان عمران خان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں وہ تو استعفیٰ نہیں دیں گے لیکن ایک بات جس نے عمران خان کی نیندیں حرام کی ہیں، وہ یہ ہے کہ ادھر نواز شریف بیرون ملک جاتے ہیں اور اُن کا جہاز لندن میں لینڈ کرتا ہے تو شاید مریم نواز آئندہ 48 گھنٹوں میں پنڈی میں موجود کنٹینر پر جا کر کھڑی ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت کے بعد سے ان کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن مریم نواز نے ان خبروں کی تردید کی اور کہا تھا کہ وہ اس وقت صرف اور صرف اپنے والد کی طبیعت پر فوکس کر رہی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کر رہی ہیں لہٰذا وہ فی الوقت سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

تاہم اب جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں تو مریم نواز کی قانونی ٹیم نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نہ دیں کیونکہ اس صورت میں عدالت سے فوری ریلیف ملنے کے امکانات کم ہیں جس کے تحت مریم نواز نے فی الوقت والد کے ساتھ بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، اُن کا خیال ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر اپنی اور والد کی سیاست کو زندہ رکھیں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے