فیصل رحمن نے فلم میں کام کرنے کیلئے بالوں کی قربانی دے دی
معروف اداکارفیصل رحمن نے فلم میں کام کرنے کیلئے اپنے لمبے بالوں کی بھی قربانی دے دی،
لااہور (کلچرل رپورٹر) وہ طویل عرصے بعد فلمی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں ایک بین الاقوامی معیارکی فلم میں کاسٹ کیا گیاہے جس کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے ۔فلم میں ان کے کردار کے مطابق بال چھوٹے کروائے گئے ہیں۔فیصل رحمن کاکہناتھا کہ فلم میں میرا یادگار کردار ہوگا،فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد ہوگی۔