ارب پتی ماڈل کایلی جینر کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

نیویارک :دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر کو تنگ اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برینڈن سیبسٹین نامی شخص امریکی ماڈل کایلی جینر کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کے بعد دروازے پر زور سے ہاتھ مارتا رہا جبکہ اس دوران چیخ و پکار کے ساتھ اس نے کایلی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران کایلی اپنے گھر میں موجود نہیں تھی، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی نے فوری طور پر پولیس بلائی جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تفشیش کے بعد برینڈن سیبسٹین کے پاس سے شیشے کا ایک پائپ بھی برآمد ہوا۔بعدازاں ماڈل کی جانب سے درج کردہ شکایت کے بعد برینڈن سیبسٹین کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ اسے کایلی جینر اور ان کی گاڑی سے 100 گز کی دوری پر رہنے کا بھی حکم دیا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ماڈل اس واقعے کے بعد بیحد خوفزدہ ہیں، جو اپنی اور اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی کی سیکیورٹی کے لیے کافی پریشان ہیں۔کایلی جینر امریکی ماڈل کنڈیل جینر کی بڑی بہن ہیں، وہ اپنے منفرد فیشن اور ماڈلنگ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، دنیا بھر کی کم عمر اور نوجوان لڑکیاں ان کے فیشن کو کاپی کرتی ہیں۔

کایلی جینر امریکا کی اداکار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، کایلی جینر کی سالانہ کمائی 17 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے یعنی وہ سالانہ پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کماتی ہیں۔کایلی جینر نہ صرف فیشن کی وجہ سے دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں میں معروف ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے