پرانے وزراء کی چھٹی،وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔جس میں نواز شریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی ف کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور ،مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کر کے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں کچھ عرصہ سے گردش کر رہی تھیں اور کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان غیر ملکی دوروں سے واپسی پر کابینہ میں تبدیلی کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور وزراء کے قلمدان کی تبدیلیوں میں امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تصدیق کر سکتا ہوں کہ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فہرست مکمل غلط ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں دھڑے بندی کے لیے مسلسل غلط پیغامات پھیلا رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے