اٹک میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق
اٹک: گاؤں اڑانگ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اٹک کی یونین کونسل بولیانوال کے گاؤں اڑانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ، اس کے دو بیٹے جن میں 8 سالہ عمر نواز اور 6 سالہ لطیف علی جب کہ 2 سالہ حنا، 34 سالہ عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں۔