وینا ملک صدارتی نظام کی حمایت میں میدان میں آگئیں
کراچی: اداکارہ وینا ملک پاکستان میں صدارتی نظام کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔
وینا ملک نے ٹویٹر پر PakNeedsPresidentialSystem ہیش ٹیگ کے حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 18 گھنٹے سے صدارتی نظام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، میرے کپتان عمران خان عوام کی آخری اُمید آپ ہو کیوں کہ یہ فرسودہ نظام کبھی بھی نیا پاکستان نہیں بننے دے گا۔
گزشتہ 18 گھنٹے سے ٹرینڈ #PakNeedsPresidentialSystem پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہے میرے کپتان @ImranKhanPTI عوام کی آخری امید آپ ہو یہ فرسودہ نظام کبھی بھی نیا پاکستان نہیں بننے دے گا اس نظام کو بدلو عوام آپکو مضبوط صدر دیکھنا چاہتی ہے اسلام کا نظام لاکر اسلامی ریاست کی بنیاد رکھو!!!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 17, 2019
وینا ملک نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کو ایک مضبوط صدر دیکھنا چاہتی ہے، آپ اسلام کا نظام لاکر اسلامی ریاست کی بنیاد رکھیں۔
پاکستان میں منگلا، خان پور، واسک، راول، سملی، تربیلا، حب ڈیمز صدارتی نظام میں بنے موجودہ پارلیمانی نظام میں ایک بھی ڈیم نہیں بنا کیونکہ ڈیم بنتا تو پھر آفشور کمپنیاں، سٹیل ملیں، شوگر ملیں کیسے بنتی؟#PakNeedsPresidentialSystem
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 17, 2019
قوم کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے وزیراعظموں نے ہمیشہ انہی ممالک سے پاکستان کے نام کی بھیگ مانگی پاکستان کو ہمیشہ بدنام کیا جبکہ پاکستان نے ایک صدر کی حکومت میں جرمنی جیسے ملک کو قرض دیا تھا
کیا آپ اس صدر کو جانتے ہیں؟ #PakNeedsPresidentialSystem
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 17, 2019
سابقہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ قوم کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے وزراء اعظم نے ہمیشہ انہی ممالک سے پاکستان کے نام کی بھیک مانگی جنہوں نے پاکستان کو ہمیشہ بدنام کیا جبکہ پاکستان نے ایک صدر کی حکومت میں جرمنی جیسے ملک کو قرض بھی دیا تھا۔
واضح رہے کہ PakNeedsPresidentialSystem کے نام سے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹام ٹرینڈ بنا ہوا تھا جسے اب تک کئی ہزار لوگوں نے اپنی ٹوئٹ میں استعمال کیا۔