نشے میں دھت پی آئی اے پائلٹ کا پرواز برمنگھم لے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: پی آئی اے کا پائلٹ نشے کی حالت میں پرواز کو برمنگھم لے گیا جس پر پائلٹ کو معطل کردیا گیا۔

پی آئی اے کا پائلٹ نشے کی حالت میں ہی پرواز کو اسلام آباد سے برمنگھم لے گیا، جس پر اسے فوری طور پر معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ترجمان پی آئی کا کہنا ہے کہ سینئر پائلٹ عمر خیام نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی اور اسی حالت میں وہ جہاز اڑا کر اسلام آباد سے برمنگھم لے گیا، پائلٹ کے نشے میں ہونے کے حوالے سے کیبن کریو نے اطلاع دی، جس پر چئیرمین پی آئی اے نے پائلٹ کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا اور ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے سے پائلٹ کے میڈیکل چیک میں الکحل کی موجودگی کی تفصیلی رپورٹ ملنے پر مذکورہ پائلٹ کے خلاف قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برخواستگی بھی شامل ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے