نوازشریف کے بعدمریم نواز کی بھی لندن جانے کی تیاریاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، جس پر مریم نواز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی باہر چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں ایک گفتگو ہوئی کہ کچھ عرصے بعد نوا ز شریف کی طبیعت مزید خراب ہوگی اور وہ غنودگی میں بھی مریم نواز کا نام پکاریں گے ، جس کے بعد مریم نواز ہائیکورٹ میں اپیل کریں گی اور انہیں اجازت مل جائے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ رات لندن پہنچے تھے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے