بھارت امن کیلیے خطرہ، مسئلہ کشمیرحل کیا جائے، عالمی کانفرنس
انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 2روزہ کشمیر کانفرنس کاآغاز ہوگیا۔
انقرہ میں جاری 25 ممالک کی نمائندگی پر مشتمل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں 80لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کامطالبہ کیاگیا۔
انقرہ میں ترک تھینک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کشمیرعالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار مسعود نے کہا کہ لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیاکے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہاہے۔