ماہرہ خان کے بعد زارا نورعباس بھی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں

کراچی: پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نورعباس نے بین الاقوامی ادارے یواین ایچ سی آر کے ساتھ مل کر پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ زارانورعباس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یونائٹیڈ نیشنزہائی کمشنرفار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر) اورمقامی ڈیزائنر ہما عدنان کے ساتھ مل کرپاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کرنے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کے اقدامات کریں گی۔ گزشتہ روز زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین مہاجرین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویرکے ساتھ زارا نورعباس نے پیغام میں مہاجرین کی ہمت کوسراہتے ہوئے کہا آئیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آئیں ان لوگوں کے لیے روزگارفراہم کرنے اوراپنے پیروں پرکھڑا ہونے کے موقع فراہم کریں۔ صرف کہنے سے نہیں بلکہ عمل کرکے بھی دکھائیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں یواین ایچ سی آر اور ہماعدنان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے کام کررہی ہوں۔

ڈیزائنرہماعدنان ایک پراجیکٹ چلارہی ہیں جس میں مہاجر خواتین کو سلائی اور جیولری بنانے کا ہنرسکھایا جاتا ہے بعد ازاں ان چیزوں کوفروخت کرکے یہ خواتین پیسے کماتی ہیں۔
بین الاقوامی ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جن میں زیادہ تر افغان مہاجرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو رواں ماہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے