آئی ایم ایف کے معاشی اہداف کو پورا کیا جائے گا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی، گزشتہ 16 ماہ حکومت کو معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے، معاشی صورتحال کو سنبھالے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے تاہم اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی اور سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا تاہم پاکستانی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔
حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے اکنامک گروتھ میں بہتری آئے گی، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف1200 ارب روپے ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے