مسخرے جنگلی جانوروں کی تصویریں دیکھیے اور مسکرائیے

ہیلسنکی، فن لیند: ’’اگر آپ معصوم اور بے زبان جنگلی جانوروں کی ہنستی مسکراتی اور ہنسا دینے والی تصویریں دیکھ لیں تو شاید آپ انہیں شکار کرنے کے بارے میں کبھی نہ سوچیں بلکہ انہیں بچانے کی کوششوں کا حصہ بن جائیں۔‘‘ اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلسنکی میں واقع ’’فنّش نیچر سینٹر ہالٹیا‘‘ نے دوسرے مختلف اداروں کے اشتراک سے وائلڈ لائف فوٹوگرافی کے سالانہ مقابلے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جو 2015 سے جاری ہے۔

اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ’’کامیڈی وائلڈ لائف‘‘ کی ویب سائٹ خاص آپ ہی کیلئے ہے۔ یہاں ہم اس سال (2019) کے مقابلے میں فائنل تک پہنچنے والی چند تصویریں پیش کررہے ہیں۔ ہر تصویر کا کیپشن بھی اسی حساب سے ہنسانے والا بنانے کی کوشش کی ہے۔ تصویریں دیکھیے، کیپشن پڑھیے اور مزا لیجیے:

یہ دیکھو! ہم پینگوئنز بھی ناچ سکتی ہی!

میں گلہری ہوں لیکن ناچنے میں پینگوئن سے کم نہیں!

شیروں کے مولا جٹ اور نوری نتھ میں لڑائی

ہیں لڑو بھائی! ایک ریچھ تم سے درخواست کررہا ہے، پلیز!

اوہ! یہ شیر کب سے انسانی حرکتیں کرنے لگے
ہی ہی ہی! اچھا ہے یہ شیر آپس میں لڑ لڑ کر مر جائیں گے تو جنگل پر ہم دھاری دار گدھوں… اوہ، سوری! مطلب زیبروں کی حکمرانی ہوگی۔

تو کیا آپ ہمیں پرامن سمجھتے ہیں؟ ہم خرگوش بھی لڑنے بھڑنے میں کچھ کم نہیں۔
ہاں بھئی! کیا بدمعاشی لگا رکھی ہے؟ مچھلیوں پر پہلا حق میرا ہے: پینگوئن اور پانی کی بلی (سِیل) میں جھگڑا۔

ایک ہے چڑیا، ایک چڑا ہے مگر…

چڑیا: اجی سنتے ہو یا کانوں میں روئی ٹھونس رکھی ہے؟ چڑا: ہونہہ! جاؤ، مجھے تم سے بات نہیں کرنی!
ہا ہا ہا! منع کیا تھا کہ شادی نہ کرنا… اب آپس میں لڑتے رہو اور پچھتاتے رہو: وال رس کا طنز۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے