مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہاتیر محمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو عمران خان نے ان کا استقبال کیا اور کابینہ اراکین سے تعارف کرایا۔

مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم نے دوبدو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں۔ وہ 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے،

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے