ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے پر غور ، اندرون خانہ کیا چل رہا ہے؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے جاری مقدمے میں حالات پر قابو پانے کی غرض سے انتہائی اعلیٰ سطح پر اس تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات نافذ کرکے کسی بھی پیش آمدہ صو رتحال کی راہ روک دی جائے۔
ایک قومی روزنامہ کے مطابق اس تجویز کے حوالے سے قطعی مفاہمت نہیں ہو سکی تاہم خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔زیادہ تر رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ اس سے حالات میں زیادہ بگاڑ پیدا ہوجائے گا اور صورتحال مکمل طور پر بے قابو ہوکر تباہ کن ہوسکتی ہے۔
ہنگامی حالت نافذ کرکے دوررس نتائج حاصل کرنے کا موقف رکھنے والوں کا استدلال تھا کہ ماضی میں ایمرجنسی کا نفاذ کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اگر عبوری مدت کے لئے اس تجویز کو دھرا لیا جائے تو اس سے نہ صرف پیدا شدہ آئینی صورتحال سے نجات مل سکے گی، بلکہ اس کی بدولت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے یکسوئی کا مطلوبہ ماحول بھی دستیاب ہوسکے گا۔