‘اگلا نمبر آپ کا’ انتہا پسندوں کی کیوی وزیراعظم جیسنڈا کو قتل کی دھمکیاں

کرائسٹ چرچ: وزیراعظم نیوزی لینڈ کو مسلماںوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے شہریوں نے اپنی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی جانب سے اسلحے پر پابندی کے اعلان کے بعد بھرپور حمایت کرتے ہوئے پندرہ سو خودکار ہتھیار واپس کرنے کیلئے پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو قتل کی دھمکیاں، ان کا جرم یہ ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ جس میں 50 مسلمان دہشتگردی کا نشانہ بنے، کے خلاف حق کی آواز بلند کی۔ اس پر جیسنڈا آرڈرن کو بھی جان سے مارنے کا پروانہ مل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم نیوزی لینڈ کو انتہا پسندوں نے بندوق کی تصویر بھیجی ہے جس کے ساتھ "اگلا نمبر آپ کا” باقاعدہ کیپشن لگا کر پیغام درج کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں خود کار ہتھیاروں پر پابندی کے بعد لوگوں نے پولیس سے رابطے شروع کر دیئے، اپنی ہر دلعزیز وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کے اعلان کی پرزور حمایت کرتے ہوئے شہریوں نے پولیس حکام سے رابطہ کیا ہے اور پندرہ سو سے زائد افراد خودکار ہتھیار حکومت کو واپس کرنا چاہتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے