افغانستان میں بم دھماکہ: 8 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک

کابل: گزشتہ شام افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ نے اس دھماکے کا الزام طالبان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں مرنے والے افراد میں تقریباً تمام کی تمام ہی خواتین اور کم عمر بچیاں تھیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اب تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افغان حکام کے مطابق، گزشتہ شام ایک گاڑی میں عورتیں اور لڑکیاں سوار ہوکر شادی کی تقریب میں جارہی تھیں کہ گاڑی کے قریب ہی یہ بم دھماکہ ہوا جس سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں چھ خواتین، چھ لڑکیوں اور دو شیرخوار بچوں کے علاوہ گاڑی کا مرد ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت بھی نصف سے زیادہ افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے جبکہ مختلف علاقوں میں افغان اہلکاروں پر حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔ ان حملوں میں افغان اہلکاروں کے علاوہ بڑے پیمانے پر عام شہریوں کا جانی نقصان بھی ہوتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے