معاملے کا ڈراپ سین ، آرمی چیف سے متعلق نوٹیفکیشن میں غلطی کس نے کی؟سراغ مل گیا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے نوٹیفکیشن پر بیوروکریسی سے غلطیاں ہوئی ہیں اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر بہت کچھ اچانک ہو رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں بھی کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟۔ایک بار آرمی چیف کی مدت ملازمت کا فیصلہ ہو جائے پھر بتائیں گے۔انہوں نے کہا جو کچھ ہوا ہے اس پر وقت آنے پر بات کریں گے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے پر بیوروکریسی سے غلطیاں ہوئی ہیں اس کو دیکھا جائے گا۔اٹارنی جنرل اور صدر پاکستان کے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بیان پر ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کی وضاحت خود اٹارنی جنرل اور صدر پاکستان کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے