ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا اچانک دورہ، افغان صدرسے ملاقات

کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں بگرام ایئرفیلڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کا دورہ کیا اورامریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران امریکی صدر نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ امن مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ طالبان بھی جنگ بندی معاہدہ چاہتے ہیں اور اب وہ بھی سمجھتے ہیں کہ مسئلہ اسی طرح حل ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہزار سے کم کرکے 8600 کرنے کا منصوبہ ہے۔
امریکی صدر کاطیارہ جمعرات کی شام جب بگرام ایئرفیلڈ پر اترا تو ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ او برائن اور سیکریٹ سروس ایجنٹس کے اہلکاروں کا مختصر گروپ بھی تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی اور امریکی فوجیوں کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔ انہوں نے وہاں تعینات امریکی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور تصاویر بھی کھنچوائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے