گلوکارہ عینی خالد نواز شریف سے متعلق ٹوئٹ کے باعث شدید تنقید زد میں
کراچی: ’’ماہیا‘‘ گانے سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ عینی خالد کو نواز شریف کے حوالے سے کی گئی ایک ٹوئٹ کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے رواں ماہ کے وسط میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے لندن جانے کی اجازت دی تھی۔ جس کے باعث کرکٹرمحمد حفیظ اور اورشیف گلزار سمیت متعدد پاکستانیوں نے ملک میں علاج کی ناکافی سہولیات اور جیل میں قید دیگر بیمار قیدیوں کے علاج کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھائے تھے۔
بعد ازاں نواز شریف کی لندن جاتے ہوئے ایئرایمبولینس اوربغیر وہیل چیئر کے سیڑھیاں چڑھنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں نواز شریف لندن کے ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔
گلوکارہ عینی خالد نے ٹوئٹر پر نواز شریف کی لندن شاپنگ مال کی تصویرشیئر کرکے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جب آپ بیماری کی دھمکی دے کر بیرون ملک چلے جائیں لیکن شاپنگ کرنا آپ کی زندگی ہو۔‘‘
When you go abroad for a threatening disease but shopping is life #NawazShareef pic.twitter.com/MJCqfK51iM
— Annie Khalid (@annie_khalid) November 25, 2019
تاہم عینی خالد کو نواز شریف کی تصویر شیئر کرنا اوران پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے۔
3 year old picture !! https://t.co/NFAvotXqh0
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) November 25, 2019
بہت سارے صارفین نے عینی خالد کوان کی ناقص معلومات کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کی تصویر پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے شیئر کی ہے۔
When you have nothing left in your career and try a publicity tweet using Nawaz Sharif 👏 https://t.co/VTRcsBFRiq
— Silk Lodhi 🇬🇧 🇵🇰 (@Silk_Lodhi) November 25, 2019
واضح رہے کہ نوازشریف کی سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی یہ تصویر 2016 کی لندن کے لگژری اسٹور ہیروڈز کی ہے۔ نواز شریف تین سال قبل اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لندن گئے تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد عیدالفطر قریب آنے کے باعث وہ اس اسٹور میں شاپنگ کرتے دیکھے گئے تھے۔
The PM walking by Harrods last night. pic.twitter.com/Caghtk2afL
— Haji S. Pasha (@HarPasha) June 25, 2016