آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی کااجلاس،بڑے اقدام کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ہے، وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گا۔یاد رہے کہ تین روز تک سپریم کورٹ میں جاری رہنے والی آرمی چیف کیس کی سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے چھ ماہ کے اندر قانون سازی کی جائے۔ 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے