ڈالر کی اونچی اڑان،140روپے کی سطح بھی عبور
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ،یورو کے مقابلے میں روپے نے اپنی قدر مزید گنوا دی
کراچی (بزنس رپورٹر)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں رو پیہ ڈالر کے سامنے شدیدد باؤ کا شکا ر ہوگیا ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 140روپے سے صرف 37پیسے کی دوری پر ہے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو مزید گرا کر140روپے کی سطح عبور کرگیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 139.53اور فروخت 139.63روپے ہوگئی ،اسی طرح 40پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 139.70روپے اور فروخت140.20روپے ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو 160.10روپے پر جا پہنچا جبکہ1.20روپے کی کمی سے پاؤنڈ 184.30 روپے پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام کیلئے بیرونی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹس کو فروغ دیا جائے ۔