غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں :عرفان الحسن بھٹی
سانگلاہل (تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے اپنے دوراقتدار کے 14 ماہ میں لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے ،تاجر ،اساتذہ،طلبہ ،ڈاکٹر زالغرض معاشرے کاہر طبقہ احتجاج کررہا ہے غریب عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں اور نااہل حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ،اپنے ایک بیان میں حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے منصب کا تقاضا ہے کہ وہ قوم کو تقسیم ہونے سے بچائے اور ملک میں انارکی کی صورتحال پیدا نہ ہونے دے مگر ملک کا سلیکتیڈ وزیراعظم قوم کو تقسیم کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔