اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر حکومت متحرک
اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم نے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر حکومت متحرک ہوگئی اور وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو ہنگامی طور پر اپنے دفتر بلالیا اور پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے تحفظات پر بریفنگ دی.