وہ موبائل فون جس کے لئے آپ ایپ بنا لیں تو بل گیٹس آپ کو ایک کروڑ روپے سے زائد انعام دیں گے

نئی دہلیٌ آج جسے دیکھو اس کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہے لیکن پرانے بٹنوں والے فونز کا چلن بھی ابھی کچھ کم نہیں ہوا اور بہت سے لوگ اب بھی انہی پرانے فیچرفونز کو استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب بل گیٹس نے ایپلی کیشنز ڈویلپرز کو ایک انتہائی شاندار پیشکش کر دی ہے۔ نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا، بی ایچ آئی ایم اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے ان فیچر فونز کے لیے ایک پے منٹ ایپلی کیشن بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

بل گیٹس اور دیگر دو بھارتی پے منٹس فرمز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو ڈویلپر بھی فیچر فونز کے لیے پے منٹ ایپلی کیشن تیار کرے گا اسے 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 54لاکھ روپے) انعام دیا جائے گا۔ این پی سی آئی کے عہدیدار وشال آنند کا کہنا تھا کہ ”آج بھی بھارت اور دیگر بیشتر ممالک میں فیچر فونز کا اپنا ایک شیئر ہے اور کافی لوگ انہیں استعمال کرتے ہیں چنانچہ ہم ان صارفین کو بھی موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کی طرح آسانی سے اپنے فون کے ذریعے شاپنگ وغیرہ کر سکیں۔ جو ڈویلپر بھی ایسی ایپلی کیشن بنانے کا خواہش مند ہو وہ 12جنوری 2020ءتک اپنی درخواست ہمارے پاس جمع کروا سکتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے