قوم بہادرنوجوان عمرالیاس کی جرات کوسلام پیش کرتی ہے‘اسامہ کمبوہ

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)معروف سماجی رہنماءچوہدری اسامہ کمبوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم قرآن کریم کی حرمت کی خاطر کفر سے ٹکراجانے والے بہادر نوجوان عمرا لیاس کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے حکومت پاکستان نے گستاخانہ خاکوں پر جس طرح اپنا رد عمل دیا تھا اسی طرح قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر بھی بھرپور آواز بلند کرکے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ڈیرہ پرالیکٹرانک میڈیا فورم کے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی خاطر کی جانیوالی کاوشیں جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچنی چاہیئے۔ اور دیکھیں گے پاکستان بہت جلد ریاست مدینہ کا منظر پیش کرے گا ، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور نادر لینڈ میں مسجد کی بے حرمتی کے واقعہ پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ایسی جسارتیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں جنہیں بعض بین الاقوامی شرپسند عناصر ہوا دے رہے ہیں

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے