پاکستان پرامن ملک بن کر سامنے آ چکا ہے‘افتخار احمد ملک
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)دنیا کے سامنے پاکستان پرامن ملک بن کر سامنے آ چکا ہے ۔ پاکستانی دھرتی میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی صدر حاجی افتخار احمد ملک نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی نیندیں حرام ہو چکی ہے جو طرح طرح کے الزامات لگا کر دنیا کے سامنے اپنی بے گناہی دیکھانا چاہتا ہے ۔ لیکن دشمن یاد رکھے ہم پاکستانی قوم نہ ہی کبھی جھکے ہیں۔ اور نہ ہی ہارنے والے ہیں اور ہم زندہ قوم اور بہادر قوم ہیں ۔ حاجی افتخار احمد ملک نے مزید کہا کہ وطن عزیز بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہم اس کی قدر کرنا بھی جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک دن بدن ترقی کی راہ پر بڑھتا جا رہا ہے