اسرائیل کئی عشروں سے فلسطینیوں کے حقوق دبا رہا ہے‘سیٹھ حافظ عبدالرحمان

کامونکے(محمد ندیم گجر سے) اسرائیل کی طرف سے غزہ میں نئی یہودی بستی کے قیام کی منظوری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل اپنی جنگی طاقت کے بل بوتے پر گذشتہ کئی عشروں سے فلسطینیوں کے حقوق دبا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سیٹھ حافظ عبدالرحمان ،سرپرست تنظیم مغلیہ کامونکے حاجی اصغر علی مغل،میاں محمد نفیس،میاں ریاست علی اور حاجی محمد عباس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ صرف تحقیقات کی حد تک بیان جاری کر کے مسلم دنیا کو مطمئن کرنیکی کوشش کرتی ہے ۔ اسرائیل پر ٹھوس پابندی نہیں لگائی جاتیں جس سے جب وہ چاہتا ہے علاقے میں غنڈہ گردی کرتا ہے اسے روکنے والا کوئی نہیں ، انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے اسرائیل کے معاملے میں عرب ممالک بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں جسکی وجہ سے اسرائیل کو غنڈہ گردی کا موقع مل جاتا ہے اور وہ نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر کے علاقہ میں صف ماتم بچھا دیتا ہے ۔ اگر مسلم دنیا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے تو کسی کافر ملک کو مسلم ملک پر حملہ کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو تہذیب یافتہ ملک ہونیکے دعویداروں نے زبانیں بند کر رکھی ہیں جس سے حالات خراب ہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے