ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شخص پر لازم ہے‘ آصف زمان
عارف والا ( نامہ نگار ) ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شخص پر لازم ہے احتیاطی ڈرائیونگ سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک پاکپتن آصف زمان نے گزشہ روز عارف والا ڈرائیونگ سکول کے قیام کے سلسلہ میں وزٹ کیا وزٹ کے دوران انہوںنے سینئر وکلاءجن میں میاں اعجاز احمد وٹو رنا شہراز قیصر ایڈووکیٹ اور صدر بار سردار گوہر علی ڈوگر سے ملاقات کی اس موقع پر عارف والا میں ڈرائیونگ سکول کے حوالے سے تجاویز بھی دی گئیں جس پر ڈی ایس پی ٹریفک آصف خاں نے جلد عملدرآمد کا وعدہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل کروانا ٹریفک پولیس کا فرض ہے جب کہ ٹریفک پولیس سے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے انہوںنے کہاکہ ٹریفک کی روانی کے لیے ہمارا عملہ اپنی ڈیوٹی ادا کر رہا ہے مگر عوام کے تعاون کے بغیر ٹریفک کی روانی نا ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ٹرانسپوٹرو ں کو بھی چاہیے کہ ٹریفک کی روانی کے لیے ہیوی ٹرانسپورٹ کو سڑک پر کھڑی نہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک کے عملہ نے ٹریفک کی وائلیشن کرنے والوںکو بھاری جرمانے کئے اس موقع پر انہوںنے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں کے والدین کے نام پیغام میں کہاکہ کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے منع کریں تا کہ ان کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکے اس موقع پر سید رضا عباس زیدی ۔ سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب جمیل بٹ نے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے تجاویز دیں ۔