معذور افراد ہمارے معاشرے میں نمایاں اہمیت کے حامل ہیں‘محمد ریاض

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)معذور افراد ہمارے معاشرے میں نمایاں اہمیت کے حامل ہیں ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہر فرد کے لئے ضروری ہے معذور افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کرنے کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا اظہار خیال ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی معذوروں کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی معذور افراد کے عالمی دن پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں مصنوعی انسانی اعضاءکی نمائش، اور تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے معذوراں سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے نمائش کا جائزہ لیا۔،چنیوٹ میں شیخ فضل الہی معذوراں سنٹر میں معذور افراد کے عالمی
دن کے موقع پر مصنوعی انسانی اعضاءکی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کیا، ڈی سی محمد ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سروس کے دس سالوں میں ایسی فلاحی سروس کہیں نہیں دیکھی اس موقع پر معززین شہر سول سوسائٹی وکلا میڈیا نمائندوں سمیت ہسپتال کے ملازمین نے شرکت کی، معذور افراد کی بے لوث خدمت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے