ٹرمپ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا جلد انکا مواخذہ ہوگا، اسپیکر پارلیمنٹ

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں دستاویز تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے پارلیمانی قانونی کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام دستاویز اور قرائن کا جائزہ لے کر مواخذے کے نکات تحریر کرے۔ نینسی پیلوسی نے زور دے کرکہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے بلکہ ان کا غلط استعمال بھی کیا۔

اس اعلان کے بعد اب اگلے مرحلے میں یہ کمیٹی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مواخذے کی روداد اور نکات تحریر کرے گی اور اسے پارلیمنٹ کے بھرپور اجلاس میں تمام اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اگراسے سادہ اکثریت مل جاتی ہے تو صدر ٹرمپ کے براہِ راست مواخذے کا آغاز ہوجائے گا یہاں تک صدر ٹرمپ کو مواخذے کے بعد انہیں اپنے عہدے سے بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ پر ایک جانب تو یوکرائن پر دباؤ ڈالنے اور عسکری مدد روک کر ذاتی فوائد اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل مواخذے کی روداد میں صدر ٹرمپ کے ساتھیوں اور حکومتی اہلکاروں سے طویل جرح کی گئی تھی۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بائیں بازو کے ڈیمو کریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ میرا مواخذہ کرنا چاہتے ہیں جس میں ’ میں نے کچھ نہیں کیا‘ ۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ مواخذے کی یہ روش مستقبل کے صدور پر حملے کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم متحد ہیں اور جیت ہماری ہوگی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے