اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ پولےس آفےسرعمر سعید ملک نے تھانہ سٹی رینالہ خورد کا اچانک وزٹ
اوکاڑہ(ملک ظفر سے) ڈسٹرکٹ پولےس آفےسرعمر سعید ملک نے تھانہ سٹی رینالہ خورد کا اچانک وزٹ کیاانہو ں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ترجمان پولےس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑ اعمر سعید ملک نے تھانہ سٹی رےنالہ اور تھانہ صدر رےنالہ کا ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ انہوںنے رےکارڈ کی عدم تکمیل پر ایس اےچ او سٹی رینالہ فرخ شہزاد کی سرزنش کی،اس موقع پر ڈی ایس پی رےنالہ احسان اللہ بھی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کے ہمراہ تھے ۔ملاحظہ کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے بنائے گئے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔وارداتوں کے تدارک کے لیے گشت کو بامعنی بنائیںپولیس موبائلز حقیقت میں سڑکوں پر گشت کرتی نظر آئیں اور زیر التواءمقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسوکیا جائے ۔