فلوریڈا نیول بیس پر سعودی فوجی کی فائرنگ، امریکن نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

پنساکولا: امریکا میں نیول ایئربیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی اہلکاروں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کردیا جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع نیول ایئر بیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ماردیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

نیول حکام کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے جو امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ فوجی ٹریننگ پروگرام کے تحت فوجی تربیت کے لیے ’نیول ایئر اسٹیشن پنساکولا‘پر موجود تھا، ملزم نے ایک کلاس روم میں اچانک فائر کھول دیا تو یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے 12 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں ملزم پر جوابی فائرنگ کرنے والے دو ڈپٹی شیرف بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی شہری کے اس اقدام سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں جس کا تعلق سعودی ایئر فورس سے ہے جو فوجی تربیت کے لیے یہاں آیا ہوا تھا
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران امریکن نیوی پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بدھ کو پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برسا کر خودکشی کرلی تھی جب کہ فائرنگ سے دو اہلکار مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے