خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی
ممبئی: بھارت میں شادی کے انکار پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کرنے والی زیرعلاج لڑکی سے اس کے محبوب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی کرنا پڑگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں انتہائی انوکھی تقریب میں زیرعلاج مریضہ کی شادی ہوئی ہے، نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کی جانب سے شادی سے انکار پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور اسپتال میں زیر علاج تھی۔
ایک ہفتے بعد لڑکی کے ہوش میں آنے پر اس کے دوست نے اسپتال آکر لڑکی سے شادی کرلی۔ تقریب میں اسپتال کے عملے نے بھی شرکت کی۔ لڑکی کا تعلق نچلی ذات سے ہے جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا تھا تاہم خودکشی کی کوشش کے بعد لڑکے کو شادی کرنا پڑگئی۔
Maharashtra: A man was made to marry his girlfriend at a hospital in Pune's Chakan yesterday. The girl was admitted there after she attempted suicide when the man allegedly refused to marry her. The man however managed to escape from the hospital soon after the wedding. (05.12) pic.twitter.com/voc4SFl19Q
— ANI (@ANI) December 6, 2019
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکے نے جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا تھا جس پر لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا تاہم اس پر بھی لڑکا شادی کیلیے تیار نہیں ہوا تو لڑکی نے زہریلی دوا پی لی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔